ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشین گیمز: 7 فٹ 4 انچ ژانگ زیو نے چین کو کانسی کا تمغہ جتوا دیا

ایشین گیمز: 7 فٹ 4 انچ ژانگ زیو نے چین کو کانسی کا تمغہ جتوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے باسکٹ بال ایونٹ میں چین کی 19 سالہ طویل القامت کھلاڑی ژانگ زیو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کانسی کا تمغہ جتوا دیا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں چین نے تائیوان کو 77-64 سے شکست دی، جس میں 223 سینٹی میٹر یعنی 7 فٹ 4 انچ قد رکھنے والی ژانگ زیو نے 14 پوائنٹس اسکور کیے میچ کے دوران ژانگ زیو نے اپنی غیر معمولی قامت کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور کئی مواقع پر حریف کھلاڑیوں کے سروں کے اوپر سے گیند باسکٹ میں ڈالتی رہیں۔

ژانگ زیو کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی بہت کچھ سیکھنا ہےوہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالنا چاہتی ہیں اور اپنی پھرتی بڑھانے کے لیے سخت محنت کی ہے ۔

محض 19 سال کی عمر میں ژانگ زیو نے عالمی سطح پر بھی توجہ حاصل کی ہے امریکی باسکٹ بال اسٹار کیٹلن کلارک نے بھی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے اتنی طویل القامت خاتون کے خلاف نہیں کھیلا۔

ایشین گیمز کے کوارٹر فائنل میں ژانگ زیو کا سامنا کرنے والی منگولیا کی کھلاڑی اماری رابنسن نے کہا کہ ژانگ کا قد ہی بذاتِ خود ایک بڑا حریف ہے، جبکہ ان کے ہاتھوں اور پیروں کی حرکت اور مہارت بھی انتہائی شاندار ہے۔

فلپائن کے ہیڈ کوچ ہیویئر الواریز گارشیا نے ژانگ زیو کو حیرت انگیز ٹیلنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں امریکی لیگ ڈبلیو این بی اے میں کھیل سکتی ہیں اور دنیا کی ٹاپ کھلاڑیوں میں شمار ہوسکتی ہیں۔

چینی ٹیم کے کوچ گونگ لومنگ کے مطابق ژانگ زیو کی نقل و حرکت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ان کا قد ان کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ژانگ نے اپنی صلاحیتوں کو اسی طرح نکھارنا جاری رکھا تو ایک دن وہ باسکٹ بال کی دنیا میں ’ناقابلِ تسخیر‘ بن سکتی ہیں۔