ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں اے اور او لیول کے سٹوڈنٹس کیلئے نئی سہولت، اعلان ہوگیا

پاکستان میں اے اور او لیول کے سٹوڈنٹس کیلئے نئی سہولت، اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کیمبرج انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان میں اے اور او لیول کے سٹوڈنٹس کیلئے نئی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔

کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے ملک کے سرکاری تعلیمی بورڈز کے برعکس پاکستان میں اے اور او لیول کے سٹوڈنٹس کیلئے پہلی بار امتحانی آنسر اسکرپٹ دکھانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ کیمبرج انٹرنیشنل کی پاکستان میں کنٹری مینیجر عظمیٰ یوسف نے کراچی کے دورے کے دوران اس اعلان سے آگاہ کیا، بتایا کہ اب طلبہ اپنی جوابی کاپیاں دیکھنے کے خواہش مند ہوں تو وہ اپنے اسکولز کے ذریعے آن لائن آنسر اسکرپٹ کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

 ان کے ہمراہ مارکیٹنگ کمیونیکیشن مینیجر ارسلان ربانی بھی موجود تھے۔

اس سہولت کے تحت طلبہ اپنی کاپی دیکھنے کے بعد اسکروٹنی کے لیے بھی فیصلہ کر سکیں گے۔ یہ سروس بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ 

کیمبرج سے وابستہ اسکولوں کو ان کے انرولڈ طلبہ کی ہر مضمون کی امتحانی کاپیوں تک رسائی دے دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت تقریباً 800 اسکول کیمبرج سے وابستہ ہیں، جبکہ حکومتِ سندھ کے ساتھ سرکاری اسکولوں کو کیمبرج پروگرام سے منسلک کرنے پر بات چیت بھی جاری ہے، اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں اساتذہ کی تربیت شامل ہے، جس کے لیے سندھ کے پاس پہلے ہی ایک تربیتی ادارہ موجود ہے۔