روزینہ علی: محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتے کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی، اس کے علاوہ بلند پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات شام یا رات سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی ، 28 ستمبر کی شام یا رات سے 30 ستمبر کے دوران چترال ، دیر، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، کوہستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ اس کے علاوہ بالائی خیبرپختونحوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ لاہور ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منڈی بہاؤ الدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال اور شیخوپورہ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، کوہاٹ ، پشاور ، مردان ، صوابی ، ہری پور ، کرم ، وزیرستان ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اسکے علاوہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ 28 اور 29 سمتبر کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، مری ، گلیات اٹک ، چکوال ، جہلم ، میانوالی ، سرگودھا ، فیصل آباد ، خوشاب میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔