پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے عدالت میں معافی مانگ لی

Shehryar Afridi
کیپشن: Shehryar Afridi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہریار آفریدی نے عدالت میں معافی مانگ لی۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا معاملہ پر کیس کی سماعت ہوئی،  شہریار آفریدی ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے وکیل انتظار پنجوتھا سے استفسار کیا کہ کیس میں آپ کونسل ہیں۔وکیل انتظار پنجوتھا نے مؤقف اختیار کیا کہ جی میں شیخ رشید اور دیگر کا وکیل ہوں۔ جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ مزید بحث کریں گے یا کچھ کہنا چاہتے ہیں۔

انتظار پنجوتھا نے کہا کہ کیا اس کیس میں درخواست ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ ہوا ہے۔ جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ملزمان کی حاضریاں پوری کر رہے ہیں۔

جج نے وکیل فیصر جدون سے استفسار کیا کہ کیا آپ مزید بحث کریں گے یا کچھ کہنا چاہتے ہیں، وکیل نے کہا کہ صبح بابر اعوان بحث کر چکے ہیں ہم مزید نہیں کریں گے۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان لاہور میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔ 

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی آپ بہت لیٹ آئے ہیں، جس پر شہر یار آفریدی نے کہا کہ میں کوہاٹ سے آرہا تھا اس لیے تاخیر ہو گئی معافی چاہتا ہو۔