ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت سرمایہ کاری میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی: گورنر پنجاب

حکومت سرمایہ کاری میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرے گی: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: ساوتھ ایشئین فیڈریشن آف ایکسچینجزاورپاکستان سٹاک ایکسچینج کے زیراہتمام آٹھویں آئی پی او سمٹ 2018 کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے خصوصی شرکت کی۔

  گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گی۔ فلیٹیز ہوٹل میں ہونے والی آئی پی او سمٹ 2018 میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی رچرڈ مورن، سیکریٹری جنرل ساوتھ ایشئین فیڈریشن آف ایکسچینجز  آفتاب احمد سمیت  دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقع ہیں اور انکی حکومت سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

کسی بھی صورت سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے جبکہ بطورگورنر سٹاک ایکسچینج کی بہتری اور سرمایہ کاری میں ہر قسم کی معاونت کرنے کو تیار ہیں۔اس موقع پر ایم ڈی پاکستان رچرڈ مورن کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہت سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں، اس وقت پاکستان سٹاک ایکسچینج بہت زیادہ بہتری کی طرف جا رہی ہے تاہم حکومت کی سرپرستی سے اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔

تقریب میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

Shazia Bashir

Content Writer