ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیرقانونی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،  791 غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ

غیرقانونی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن،  791 غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں شہر بھر میں بلا امتیاز انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرِ قیادت کارروائی میں ریگولیشن اسکواڈ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مختلف سڑکوں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں سرگرم ہیں۔ دو دنوں کے دوران 791 غیر قانونی تجاوزات ہٹاتے ہوئے سامان ضبط کر لیا گیا۔ ریگولیشن اسکواڈ نے 48 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 2021 بینرز اور فلیکسز بھی اتارے۔

شہر میں تجاوزات کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے اے سیز کو ہدایت دی ہے کہ اپنے علاقوں میں تجاوزات کے ہاٹ سپاٹس کے خلاف کارروائیاں فوری طور پر تیز کریں۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور کسی کو بھی سرکاری یا عوامی جگہ پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔