شہر میں ڈاکوؤں کا راج

شہر میں ڈاکوؤں کا راج

(فہد علی) شہر میں چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں، لالا زار کالونی سبزہ زار کے علاقے میں گھر کی دہلیز سے شہری کی موٹر سائیکل چوری، واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لالا زار کالونی سبزہ زار کے علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی واردات ہوئی جس میں تین چوروں نے گھر کہ دہلیز سے شہری کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔ واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر اچکی ہے۔ فوٹیج میں تین نامعلوم چوروں کو گلی میں ریکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک چور گلی کی کنارے کھڑا ہو کر پہرا دیتا رہا جبکہ باقی 2  چور موٹر سائیکل کا تالہ توڑ کر بڑے آرام سے موٹر سائیکل لیکر فرار ہو گیے۔ جبکہ فوٹیج میں چوروں کو موٹر سائیکل لیجاتے واضع دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس نے روایتی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ متاثرہ شہری کا مطالبہ ہے کہ جلد کاروائی کرکے چوروں کو گرفتار کیا جائے اور موٹر سائیکل برآمد کروائی جائے۔

دوسری طرف چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی،   پولیس نے تین ملزمان کو گرفتا کر لیے۔ پولیس کے مطابق چوہنگ کےعلاقے میں بچوں کی لڑائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی جس کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے باعث زخمی ہونے والے شہریوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔