ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں بڑی تبدیلی

سرکاری سکولوں میں بڑی تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹرل پورٹل قائم کردیا۔

حکومت پنجاب نے سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سنٹرل پورٹل قائم کردیا،ہر سکول کورونا ایس او پیز سےمتعلق روزانہ کی بنیاد پر پورٹل پر رپورٹ کریں گے۔پورٹل پر ہر سکول کا لاگ ان پروفائل مرتب کردیا گیا۔سکول سربراہان صبح 11 بجے سے قبل پورٹل پر رپورٹ کریں گے۔تمام اضلاع کے ڈی ای او سکینڈری پورٹل کے فوکل پرسن ہوں گے۔

پورٹل پر غیر رجسٹرڈ سکولز بارے ڈی ای او سکینڈری معلومات فراہم کریں گے۔کورونا سے متعلق رپورٹنگ کے لئے موبائل ایپ جلد تشکیل دے دی جائے گی ،پورٹل کے حوالے سے پنجاب بھر کے فوکل پرسنز کی اون لائن تربیت 28 اکتوبر کو دی جائے گی۔

واضح رہے کہ  شہر میں سموگ کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر فضائی آلودگی کا تناسب 300 سے تجاوز کرنے پر تعلیمی ادارے بند کرنے پر غور کیا جارہاہے، پنجاب حکومت کے ٹیکنکل سب ورکنگ گروپ برائے انسداد کورونا نے حکومت کو تجویز دے دی۔ٹیکنکل سب ورکنگ گروپ نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں سموگ کے باعث فضائی آلودگی کا تناسب بڑھتا جارہا ہے۔

 حکومت کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ شہر میں مارکیٹس، بازار سات بجے بند کردیئےجائیں جبکہ شادی ہالز 9 بجے سے پہلے بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔شہر میں سموگ سے فضائی آلودگی کا تناسب دن بدن بڑھنے پر پی ڈی ایم اے کے ٹیکنکل سب ورکنگ گروپ نے یہ تجاویز پیش کیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں سموگ سے فضائی تناسب کا جائزہ لے کر مزید حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer