ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف نے پنجاب کا بیڑہ غرق کردیا: پرویز الہیٰ

شہباز شریف نے پنجاب کا بیڑہ غرق کردیا: پرویز الہیٰ
کیپشن: City42 - Pervaiz Elahi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے کا بیڑہ غرق کردیا۔اورنج لائن منصوبے نے صوبے کو کنگال کردیا۔ ہمارے دور کے منصوبوں پر کام روکا گیا۔

پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہاکہ شہباز شریف کی بیڈ گورننس کی وجہ سے صوبہ کا بیڑہ غرق ہوا۔ سرپلس صوبے کو اربوں روپے کا مقروض بنا دیا گیا ہے ۔ ہمارے دور کے منصوبوں کو التواء میں ڈالا گیا۔ جس کی وجہ سے ان پر لاگت کئی گنا بڑھ گئی۔ اسمبلی میں کمیٹی قائم کردی ہے جو تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے کامیاب دورے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی نیت صاف ہے۔ وہ معاملات کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔

اس موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا  کہنا تھاکہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ کوشش ہے کہ صحافیوں اور فنکاروں کے لیے ہیلتھ کارڈ فراہم کریں۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے بات چیت جاری ہے۔3  ماہ تک اس پر خوشخبری سنائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer