ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے رہنما بانی کی صحت کے متعلق پریشان

Bani PTI, City42 , Gohar Khan, Senater Faisal Javid , Imran Khan's health
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے افغانستان اور انڈیا سے پھیلائی گئی افواہ کو سچ مان کر آج یہ مؤقف اختیار کر لیا کہ وہ بانی کی صحت کےمتعلق پریشان ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ملاقات کے مطالبے کئے لیکن  آج ان سے ملاقات کرنے کے لئے صرف خیبر پختونخوا کے وزیراعلی اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ اڈیالہ جیل کی چیک پسٹ تک گئے۔ ان کی بھی بانی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔ 

پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا،  پی ٹی آئی کے بانی جس پوزیشن میں بھی ہیں ہمیں تم لوگوں کی ہمدردیوں کی کوئی ضرورت نہیں۔ بانی کی صحت ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس پر پراپیگنڈہ نہ کیا جائے ۔

بیرسٹر گوہر نے کہا، بانی کی صحت کے حوالے سے ہم خود بہت پریشان ہیں ہماری آخری ملاقات چا ر نومبر کو ہوئی تھی۔

ان کی فیملی کی بھی ملاقات نہیں ہو رہی اور آج خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی کی بھی ملاقات نہیں ہو رہی ۔

بیرسٹر گوہر نے کہا، یہ بہت غلط ہو رہا ہے، اس سے انتثار پھیلے گا ۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید  نے کہا،  کئی ہفتوں سے با ی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروانی جارہی۔ 

 عدالت کے احکامات کے باجود بانی اور ان کی اہلیہ سے فیملی کی ملاقات نہیں کروائی جارہی۔  بانی کی ان کے زاتی معالج سے بھی ملاقات نہیں کروائی جارہی۔  بانی کو گزشتہ کئی ہفتوں سے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

 بانی پکے متعلق تشویشناک خبریں گردش کررہی ہیں یہاں سے ہی احکامات جاری کئے جائیں۔

خیبر پختونخوا کے  وزیر اعلی بار بار اڈیالہ جیل جاتے ہیں ان کی بھی ملاقات نہیں کروائی جارہی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا،  کس قانون کے تحت بانی سے ملاقات نہیں کروائی جارہی۔ 

اب تو بانی پی ٹی آئی کے وکیلوں کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔

انہوں نے کہا، ہم 24گھنٹوں میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کا مطالبہ کرتےہیں۔