ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانس کے امراض اور دیگر بیماریوں کا خدشہ، دھند اور سموگ بارے الرٹ جاری

سانس کے امراض اور دیگر بیماریوں کا خدشہ، دھند اور سموگ بارے الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پی ڈی ایم اے پنجاب کا دھند اور سموگ بارے الرٹ جاری، تمام کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکودھند،سموگ بارےبروقت اقدامات یقینی بنانےکی ہدایت کردی گئی۔

 ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ لاہور،شیخوپورہ،قصورسمیت دیگراضلاع شدیددھند،سموگ کی زدمیں آسکتےہیں، دیگراضلاع میں فیصل آباد،ننکانہ،گوجرانوالہ،جھنگ،ٹوبہ،ساہیوال،لیہ، کوٹ ادو،ملتان،بہاولپور،رحیم یارخان اورخانپورشامل ہیں۔

صوبے کی انتظامیہ دھند اورسموگ کی روک تھام کیلئےحکومتی اقدامات پرعملدرآمدیقینی بنائے، سموگ کےباعث سانس کےامراض اوردیگربیماریوں کاخدشہ ہوتا ہے، سموگ کے باعث بچے اور بوڑھے افراد زیادہ متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔

 ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ دھند کے باعث سڑکوں پر حادثات میں اضافے کا خدشہ بھی ہے، فصلوں کی باقیات و کوڑا کرکٹ جلانے پر مقدمہ درج ہو گا۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو بھرپور انسداد سموگ آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کر دی، ماحولیاتی آلودگی کو ختم کر کے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔