ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحیٰ پر شدید گرمی،  لاہور کا درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان

عید الاضحیٰ پر شدید گرمی،  لاہور کا درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے جبکہ سورج آگ برسانے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ عید تعطیلات کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے بارش برسانے والا نیا سسٹم ملک میں داخل ہوگا جس کے تحت 30 مئی سے یکم جون کے دوران لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

شدید گرمی اور حبس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال اور بچوں و بزرگوں کا خصوصی خیال رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔