ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاند نظر نہیں آیا؛ عید 7 جون کو ہوگی ؛ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

چاند نظر نہیں آیا؛ عید 7 جون کو ہوگی ؛ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی  نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر نہیں آیا؛ عید الاضحیٰ  7 جون کو ہوگی

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہفتہ سات جون کو ہوگی  ،  یکم ذو الحج جمعرات 29 مئی کو ہوگی۔  ذی الحجہ 1446 ہجری کا  چاند ملک بھر میں کہیں نظر نہیں آیا۔

 مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی عمارت میں ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس چاروں صوبائی دار الحکومتوں میں ہوئے۔ 
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل و ممبر مرکزی رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر راغب نعیمی نے بھی اجلاس میں شرکت کی

 سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئےآج شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے تھی۔

چئیرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 
پاکستان میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، ٓذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا ، پاکستان میں عید الاضحی 7 جون کو ہوگی ,یکم ذوالحجہ 29 مئی کو ہوگی ، 

 زونل رویت ہلال کمیٹی کراچی نے بھی کہا ککراچی میں چانددیکھنے کی شہادت کسی بھی جگہ سے موصول نہیں ہوئی۔
 مفتی کاشف فریدی نے کہا ملتان شہر میں بادلوں کے باعث چاند نظر نہیں آیا ۔    شہر میں کوئی شہادت چاند کے حوالے سے موصول نہین ہوئی ۔چاند کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی

پشاور میں پروفیسر عبدالغفور نے کہا کہ کوشش کی کہ چاند دیکھیں لیکن بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا ،پشاور:اگر چاند دیکھنے کی شوائد آئے تو مرکزی رویت ہلال کو بھیجی جائے گی موسم ابرالود ہے جس کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں،

 تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے  فائنل اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا عید  7 جون ہفتے کے روز ہوگی