ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئی غیریقینی نہیں ہے ہم مدت مکمل کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

 کوئی غیریقینی نہیں ہے ہم مدت مکمل کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو یقین دلایا ہے کہ کوئی غیریقینی نہیں ہے ہم مدت مکمل کریں گے لیکن ڈی چوک پر کسی کو نہیں آنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اتحادیوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں حکومت نے اگست 2023 تک آئینی مدت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اتحادیوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ غیریقینی صورتحال سے ملک کو نکالا جائے جس پر وزیراعظم نے یقین دلایا کہ سب کو بتا دیں کوئی غیریقینی نہیں مدت مکمل کریں گے۔

وزیراعظم نے یہ بھی واضح کیا کہ دباؤ میں آ کر کوئی انتخابات نہیں ہوں گے اور ڈی چوک پر بھی کسی کو دھرنا نہیں دینے دیں گے جبکہ عمران خان 6 دن بعد آئیں اور مختص جگہ پر احتجاج کا شوق پورا کر لیں۔

شہباز شریف نے امید دلائی کہ دسمبر یا جنوری تک حکومتی پالیسیوں کے ثمرات سامنے آئیں گے کیونکہ وقت آ گیا ہے تصادم کے بجائے ملک کیلئے کام کریں۔

اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کو پیکج بی آئی ایس پی اسکیم کے ذریعے رعایت دی جائے گی۔