(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مداح بچے کے منہ سے اپنے لیے شعر سن کر اُس گلے سےلگا لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازگزشتہ روز لاہور میں چھاپے کے دوران مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے عہدیدار کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل کمال احمد کے گھر تعزیت کے لیے پہنچیں جہاں انہوں نے اہلکار کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔
مریم نواز کی شہید پولیس اہلکار کے گھر آمد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بچے نے انہیں شعر سنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
بچے نے مریم نواز کو شعر سنایا کہ ’جس کو دیکھ کر کھوجائیں پی ٹی آئی کے ہوش وہواس ، نام ہے ان کا پاکستان کی بیٹی شیرنی مریم نواز‘۔مریم نواز بچے کے شعر پر متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں اور اسے گلے لگالیا۔