ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حکومت نے اساتدہ سے متعلق اہم حکم جاری کر دیا

examination hall
کیپشن: examination hall
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی کیلئے امتحانی عملے کو کورونا ویکسنیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی قرار، ویکسنیشن نہ کروانے والے اساتذہ کی امتحانات پر ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں ڈیوٹی کیلئے امتحانی عملے کو کورونا ویکسنیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔لاہور بورڈ نے امتحانات کی ڈیوٹی سے قبل اساتذہ کو ویکسنیشن لگوانے کی ہدایت کردی۔

 اس حوالے سے نائب قاصد اور درجہ چہارم کے ملازمین کو بھی ویکسی نیشن کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔امتحانی ڈیوٹی میں شرکت کیلئے تمام اساتذہ کو بورڈ کو سرٹفیکیٹ لازمی پیش کرنا ہوگا۔ویکسی نیشن نہ کروانے والے اساتذہ کو امتحانات پر ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی۔

لاہور بورڈ کے تحت امتحانات میں پانچ ہزار سے زائد اساتذہ ہرسال ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ویکسنیشن لازمی کروانے کے احکامات پنجاب حکومت کی ہدایت پر کیا گیا۔