ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خان صاحب کتنی بھی کوشش کرلیں، پاکستانی قوم بھٹکنے والی نہیں: حمزہ شہباز

خان صاحب کتنی بھی کوشش کرلیں، پاکستانی قوم بھٹکنے والی نہیں: حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما حمزہ شہباز آئندہ الیکشن کےحوالے سے متحرک ہوگئے، ارکان اسمبلی وحید عالم خان ، شہزاد منشی، ماجد ظہور، صدر ن لیگ سوئٹزر لینڈ امجد چودھری سمیت دیگر کی سے ملاقاتیں کی۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں آئندہ الیکشن کے پیش نظر شہر سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی  سے ملاقات کرتے ہوئے حلقوں کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر لیگی رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعمیر و ترقی، خود مختاری کے ہر منصوبے پر شیر کی ہی مہر ہے۔ ستر برسوں میں ن لیگ کے سوا کسی اور جماعت نے کچھ نہیں کیا۔ قوم تعمیر و ترقی کا مطلب جان چکی اور دیکھ بھی چکی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ

انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب کتنے ہی نشیلے، ہوائی سبز باغ کیوں نہ دکھالیں، پاکستانی قوم بھٹکنے والی نہیں، ن لیگ عام انتخابات میں پہلے سے کہیں بڑی اور مضبوط قوت بن کر سامنے آئے گی۔ کارکن زور و شور سے اگلی حکومت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تیاریاں کریں۔

 اس موقع پر حمزہ شہباز نے صدرمسلم لیگ ن سوئٹزلینڈ امجد چودھری اور یاسر گجر کو عوامی خدمت کامشن تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا متحرک نوجوانوں کو ترجیحاً آگے لایا جائے گا۔