’’ملک میں کوئی غدار نہیں، سب محب وطن ہیں‘‘

 ’’ملک میں کوئی غدار نہیں، سب محب وطن ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پچیس جولائی کو الیکشن ہوگا، قوم دیکھ رہی ہے جو مرضی پروپیگنڈہ کرے اصل فیصلہ قوم کرے گی، (ن) لیگ کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں جیتے گی، مخصوص لوگ مخصوص ایجنڈے کے تحت الزامات لگاتے رہتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے رائیونڈ سٹیشن کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی حالت کافی خستہ تھی ،تعمیراتی کاموں کا وزٹ کر رہے ہیں افتتاح نہیں کر رہے، ضرورت کے مطابق ریلوے سٹیشن بنایا جائے گا، این ایل سی کا ادارہ کام کرتا رہا ہے، رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر کل تخمینہ پندرہ کروڑ روپے ہے اور تعمیراتی کام پندرہ ماہ میں مکمل کیا گیا ہے،، رائیونڈ ریلوے سٹیشن کی تعمیر کا 80 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔لاہور میں سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو کا خدشہ
  انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے میں دو دکانوں کو گرایا گیا ہے، جس کو دوبارہ جگہیں دیں گے۔ اسٹیشن میں مسجد اور کنٹین بھی بنائی گئی ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔آڈیٹر جنرل رپورٹنے پنجاب حکومت کی کمپنیوں کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا

 ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کوئی غدار ہے نہ کوئی مخالف، سب محب وطن ہیں۔ ملک میں تقریروں اور تبصروں کی اجازت ہونی چاہیے۔