بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری

بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) بے روزگار افراد کیلئے اچھی خبر، لاہور ہائیکورٹ میں گریڈ 3 سے16 تک کے عہدوں پر بھرتی کے عمل کا آغاز ہوگیا ، امیدوار کل سے11جون تک آن لائن درخواستیں دے سکیں گے۔

خبر پڑھیں۔۔۔لاہور میں سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو کا خدشہ

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس محمد انوارالحق کی سربراہی میں کمیٹی بھرتی کے عمل کی نگرانی کرے گی، گریڈ 16 کے کیئر ٹیکر کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں جس کے لیے تعلیمی اہلیت بی اے، تجربہ 5 سال اور عمر35 سال مقرر کی گئی ہے، گریڈ  16کے اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر کیلئے  بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں، امیدواروں کیلئے گریجویشن، تجربہ 10سال، عمر کی حد 40 سال رکھی گئی ہے ، گریڈ 14 سینئر ایڈیٹر کیلئے بی بی اے فنانس کے حامل امیدواروں سے  درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔حکومت نیب سے خوفزدہ، خادم پنجاب آب صحت پروگرام بند کردیا

ذرائع کے مطابق گریڈ 13 کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کیلئے تعلیمی قابلیت ایف اے، ٹائپنگ سپیڈ  40اور آئی ٹی ڈپلومہ ہولڈر ہونا ضروری ہے، ہائیکورٹ میں 125 جونیئر کلرکوں کی آسامیوں کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں، گریڈ 11 کے جونیئر کلرکس کیلئے 40 فیصد کوٹہ میرٹ پر، 20 فیصد کوٹہ ہائیکورٹ کے ملازمین اور 20 فیصد کوٹہ کلاس فور کے ملازمین کیلئے مختص کیا گیا ہے۔جونیئر کلرکوں کیلئے 5 فیصد کوٹہ اقلیتوں،3 فیصد خصوصی افراد کیلئے رکھا گیا ہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔  ’’میاں منشی ہسپتال کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ‘‘

گریڈ 11 کے سٹور کیپر، سب انجینئر، گریڈ 9 کے اے سی مکینک، ٹیکنیکل آپریٹر، گریڈ 7 کے باورچی کیلئے بھی درخواستیں طلب کر لی گئیں جبکہ درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی کے لیے امیدواروں کی تعلیمی اہلیت مڈل رکھی گئی ہے، گریڈ 3 کے سینٹری ورکر، سویپر، مالی اور چوکیداروں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔