لاہور میں سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور میں سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویو کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) لاہور میں سورج آگ برسانے لگا، قیامت خیز گرمی پڑنے سے شہری بلبلا اٹھے، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا۔

 گزشتہ کچھ روز سے لاہور سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ صبح ہوتے ہی سورج آگ برسانے لگتا ہے جس سے گرمی کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، جھلسا دینے والی دھوپ نے ہر کسی کو پریشان کردیا ، انسان تو انسان پرندے بھی سایہ تلاش کررہےہیں ۔  محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ لاہور میں سورج آج مزید آگ برسائے گا اور شہر کا درجہ حرارت پینتالیس سے چھیالیس ڈگری سینٹی گریڈ  تک پہنچ سکتا ہے جس سے ہیٹ سٹروک کا بھی خدشہ ہے۔

 طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں اور اگر گھر سے نکلنا بہت ضروری ہے تو سر پر گیلا کپڑا یا  تولیہ رکھیں اور سن گلاسز کا استعمال کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer