(سٹی 42) وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کا وزیر مملکت برائے پاور اینڈ پبلک افیئرز عبدالرحمان کانجو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ وزیر سید محسن رضا نقوی نے وزیر مملکت برائے پاور اینڈ پبلک افیئرز عبدالرحمان کانجو سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماں کی جدائی کا غم ناقابلِ بیان ہے اور الفاظ اس دکھ کا مداوا نہیں کر سکتے۔
وزیر داخلہ وزیر سید محسن رضا نقوی نے عبدالرحمان کانجو کی والدہ مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت، اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
وزیر مملکت برائے پاور اینڈ پبلک افیئرز عبدالرحمان کانجو کی والدہ 22 فروری کے روز انتقال کرگئیں تھیں۔