ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارٹی میں عہدے عزت کے لیے ہیں، دھمکی یا ناراضگی سے نہیں: نرگس فیض ملک

پارٹی میں عہدے عزت کے لیے ہیں، دھمکی یا ناراضگی سے نہیں: نرگس فیض ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسان علی: پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی تنظیمی و مشاورتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت کنوینئر عثمان ملک نے کی ہے۔

اجلاس میں چودھری اختر، رانا عرفان، ڈاکٹر خیام حفیظ، سیکرٹری کمیٹی نسیم صابر، رائے شاہ جہاں بھٹی، آصف بشیر بھاگٹ، خواجہ اویس مشتاق اور نرگس فیض ملک شریک ہوئے۔

کنوینئر عثمان ملک نے کہا کہ کمیٹی کا مینڈیٹ عہدوں کی تبدیلی نہیں ہے اور پارٹی کے تمام ناراض ارکان کی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کروائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی 30 مارچ سے قبل اپنی حتمی سفارشات پارٹی قیادت کو بھیج دے گی۔

نرگس فیض ملک نے کہا کہ پارٹی میں عہدہ حق نہیں بلکہ عزت ہے، جو کسی دھمکی یا ناراضگی سے حاصل نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے فیصلے من و عن تسلیم کیے جائیں اور ناراض ساتھیوں کو بھی اکاموڈیٹ کیا جائے۔

رانا عرفان نے کہا کہ تنظیم میں عہدے ذاتی پسند نا پسند سے ہٹ کر میرٹ پر دیے جانے چاہئیں۔

رائے شاہ جہاں بھٹی نے بتایا کہ شیخوپورہ کے بعض کارکن نئی تنظیم سازی پر تحفظات رکھتے ہیں اور انہوں نے شیخوپورہ تنظیم کو ہدایت دی کہ وہ تمام ناراض کارکنوں کو بلا کر ان کے تحفظات سنیں۔

اجلاس میں سینٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔