ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی دفاتر میں جمعہ کے روز آن لائن کام، دو ماہ کے لیے نئی پالیسی

بلدیاتی دفاتر میں جمعہ کے روز آن لائن کام، دو ماہ کے لیے نئی پالیسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے ایندھن کی بچت اور انتظامی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے محکمہ بلدیات کے تمام ملازمین کے لیے ہر جمعہ کو مکمل طور پر ‘ورک فرام ہوم’ نافذ کر دیا ہے۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام بلدیاتی دفاتر، فیلڈ فارمیشنز اور متعلقہ شعبے جمعہ کے روز دفتر آنے کے بجائے اپنے گھروں سے آن لائن کام کریں گے۔

 نوٹیفکیشن میں افسران اور اہلکاروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ورک فرام ہوم پالیسی پر مکمل عمل درآمد کریں تاکہ دفتری امور میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

یہ نیا انتظام ابتدائی طور پر دو ماہ کے لیے نافذ کیا گیا ہے، اور اس دوران صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد اس مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ انتظامی اخراجات کو کم کرنا اور مؤثر گورننس کو فروغ دینا ہے۔

اس فیصلے کے تحت ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جمعہ کے روز اپنی ذمہ داریوں کو آن لائن مکمل کریں اور دفتر میں موجودگی کی ضرورت صرف غیر معمولی حالات میں ہوگی۔