شاہد سپرا: لیسکو میں وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن سرکلز کے افسران و ملازمین کو جمعہ سے اتوار تک ریکوری مہم چلانے کا حکم دیا گیا، جبکہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے تحت جمعہ کو تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔
سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکسیئنز، اور ایس ڈی اوز کو نادہندگان کے خلاف ریکوری مہم چلانے کی ہدایت دی گئی۔
افسران و ملازمین کو نادہندگان کے کنکشن منقطع کر کے ریکوری مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لیکسو نے ریکوری اہداف کے حصول کے لیے افسران و ملازمین کو کام کرنے کی ہدایت کی۔ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے ساتھ ساتھ متنازعہ بلز کی مانیٹرنگ کا بھی حکم جاری کیا گیا۔
جمعہ سے اتوار تک افسران مانیٹرنگ کریں گے، اور اس سلسلے میں مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب لیسکو ہیڈکوارٹرز میں تعینات افسران کو بھی مانیٹرنگ کے احکامات دیے گئے ہیں۔
مینجر کمرشل کو ساؤتھ سرکل، مینجر ایس اینڈ آئی کو اوکاڑہ سرکل کی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا جبکہ مینجر سی ایم یو کو ناردرن اور اسسٹنٹ مینجر کسٹمر سروسز کو سینٹرل سرکل دے دیا گیا۔
علاوہ ازیں ڈپٹی مینجر ایس اینڈ آئی کو قصور، اور ڈپٹی مینجر سی ایس کو شالامار سرکل کی مانیٹرنگ کے احکامات جاری کیے گئے۔