ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ٹیکس اصلاحات، فوڈ بزنسز کیلئے پی آر اے رجسٹریشن لازمی قرار

پنجاب میں ٹیکس اصلاحات، فوڈ بزنسز کیلئے پی آر اے رجسٹریشن لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  پنجاب میں ٹیکس اصلاحات کے تحت بڑا فیصلہ کرتے ہوئے  پنجاب ریونیو اتھارٹی نے فوڈ بزنسز کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔

 نئے فیصلے کے مطابق فوڈ سیکٹر سے وابستہ تمام کاروبار کو پہلے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر ہونا ہوگا۔

حکام کے مطابق پی آر اے رجسٹریشن کے بغیر فوڈ اتھارٹی سے لائسنس یا رجسٹریشن حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا، اس لیے فوڈ بزنسز مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیکس قوانین کے مطابق اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فوڈ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانا، صوبائی ریونیو میں اضافہ کرنا اور گورننس کو بہتر بنانا ہے۔ اس پالیسی کے بعد نئے فوڈ بزنسز کو باقاعدہ کاروبار شروع کرنے سے پہلے ٹیکس رجسٹریشن لازمی کرانا ہوگی۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق ٹیکس اصلاحات کے اس اقدام سے نہ صرف ریونیو میں اضافہ ہوگا بلکہ کاروباری سرگرمیوں کا باقاعدہ ریکارڈ بھی مرتب کیا جا سکے گا جس سے ٹیکس نظام مزید بہتر ہوگا۔