ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی ابھرتی کھلاڑی ثروت فاطمہ کی شاندار کارکردگی، دو گولڈ میڈلزجیت لئے

پاکستان کی ابھرتی کھلاڑی ثروت فاطمہ کی شاندار کارکردگی، دو گولڈ میڈلزجیت لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملائیشیا میں ہونے والے بیڈمنٹن ایونٹ میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی کھلاڑی ثروت فاطمہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلزجیت لیے، جس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک نیا سنگِ میل بھی عبور کر لیا۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے ذاتی کیریئر کے لیے اہم ہے بلکہ ملک بھر، خصوصاً بلوچستان کے لیے باعثِ اعزاز بن گئی ہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والی ثروت فاطمہ نے اپنی مستقل مزاجی، محنت اور کھیل سے وابستگی کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ اگر عزم مضبوط ہو تو بڑی سے بڑی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

 انہوں نے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

اپنی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ثروت فاطمہ کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت اور کھیل سے سچی لگن کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اپنی جیت کو اپنے والد اور پاک فوج کے نام کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ ان دونوں کی جانب سے بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی حاصل رہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں پاک فوج کا حصہ بن کر ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاک فوج ملک کے دور افتادہ علاقوں سے باصلاحیت نوجوانوں کو تلاش کر کے انہیں عالمی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اور ثروت فاطمہ کی حالیہ کامیابی اس کا واضح ثبوت ہے۔