لاہور کی سیاست کے دلچسپ کردار ڈاکٹر امبر شہزادہ انتقال کر گئے

لاہور کی سیاست کے دلچسپ کردار ڈاکٹر امبر شہزادہ انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف دلچسپ سیاسی شخصیت اورآپ جناب سرکار پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر امبر شہزادہ انتقال کر گئے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر مرحوم کے بھائی نواب عابد حسین نے لکھا کہ ’میرے بڑے بھائی نواب ڈاکٹر امبر شہزادہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔‘

 صحافی ماجد نظامی نے ان کی وفات پر لکھا کہ ’وہ کونسلر سے صدر پاکستان تک کے تمام الیکشن لڑے، سیاست میں کرپشن اور وفاداری بدلنے والوں پر مزاح میں تنقید کرتے تھے، اور خود کو نیم کرپٹ کہتے تھے۔‘

علی افضل کے مطابق ’آپ جناب سرکار فاؤنڈیشن کے چیئرمین بانی صدر انٹرنیشنل انجمن ضمیر فروشاں نواب زادہ ڈاکٹر امبر شہزادہ مرنجان و مرنج شخصیت گوالمنڈی حلقہ سے نواز شریف کے مدمقابل الیکشن لڑا کرتے تھے۔ ان کے ساتھ آخری ملاقات بھی 1996 میں رائل پارک لاہور میں ہوئی تھی۔ امبر شہزادہ جیسے غیر روایتی اور تخلیقی کردار مردہ معاشروں میں پنپ نہیں سکتے،نہ جانے کن حالات میں جاں سے گذرے ہوں گے۔ تعلق لائل پور (فیصل آباد) تھا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر امبر شہزادہ خود کو "نیم کرپٹ" کہتے تھے۔

Bilal Arshad

Content Writer