ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کی اجازت دے دی

عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کی اجازت دے دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو کراچی لے جانے کی اجازت دے دی۔

 پولیس نے حسان نیازی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کو کراچی میں درج مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے دو روز کا راہداری ریمانڈ دے دیا۔ حسان نیازی کے خلاف کراچی کے جمشید کوارٹر تھانے میں مقدمہ درج ہے جس میں ان پر اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ کراچی پولیس حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے آج پنجاب روانہ ہوسکتی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer