ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قانونی نوٹس کے بعد ناصر مدنی کی مومنہ اقبال سے عوامی معذرت

قانونی نوٹس کے بعد ناصر مدنی کی مومنہ اقبال سے عوامی معذرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے تنازع کے بعد معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا، جہاں قانونی کارروائی کے آغاز کے بعد مذہبی اسکالر ناصر مدنی نے عوامی سطح پر وضاحت اور معذرت پیش کر دی ہے۔

ویڈیو بیان میں ناصر مدنی نے کہا کہ اگر ان کے کسی بیان یا الفاظ سے مومنہ اقبال یا ان کے اہلِ خانہ کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ اس پر معذرت خواہ ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ کسی کی دل آزاری کرنا ان کا مقصد نہیں تھا اور وہ کھلے عام معافی کا اظہار کرتے ہیں۔

ناصر مدنی نے اپنے بیان میں تمام بیٹیوں کے لیے احترام اور باہمی عزت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے لیے آواز اٹھانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ ہر پاکستانی بیٹی عزت اور احترام کی مستحق ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مومنہ اقبال سے متعلق ناصر مدنی کا ایک بیان سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا تھا، جس کے بعد اداکارہ نے قانونی کارروائی کا راستہ اختیار کیا۔ اس معاملے میں قانونی پیروی مومنہ اقبال کی بہن رمشہ اقبال نے کی۔