ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم سے ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کی ملاقات

وزیراعظم سے ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کی ملاقات ہوئی ۔ 

وزیر اعظم نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں ثناء میر کا نام شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی زیر قیادت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ اپنے تجربے سے نئے ٹیلنٹ کو کرکٹ کے حوالے سے تربیت  فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گیں۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ کی بنیاد پر ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے، کرکٹ سمیت کھیل کے ہر میدان میں  مرد و خواتین کو یکساں مواقع اور سہولیات دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ  ورلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن اور آئی سی سی میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کروں ۔ 

ثناء میر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔ 

ثناء میر نے پاکستان میں کرکٹ بالخصوص خواتین کی کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تجاویز دیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت پاکستان میں کرکٹ کے میدانوں اور نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور خصوصاً خواتین کی کرکٹ کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے اقدامات کرے گی۔