ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

5اگست کا جلسہ؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا اہم پیغام

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمدسہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پشاور پہنچیں، پاکستان کی تاریخ اور تقدیر بدلنے کا وقت آ گیا ہے ۔

5اگست کا جلسہ؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا اہم پیغام
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمدسہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 5 اگست شام 6 بجے پشاور ٹول پلازہ پر فیصلہ کن جلسہ ہوگا، نوجوان بھرپور شرکت کریں۔ ظلم، ناانصافی، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے خلاف عوام کو خود اٹھ کر آواز بلند کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا جلسہ سیمی فائنل ہوگا، اہم اعلانات کیے جائیں گے۔ 

5اگست جلسے کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمدسہیل آفریدی نے پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت تشویشناک ہے، ذاتی ڈاکٹرز کی نگرانی میں علاج کا آئینی و قانونی مطالبہ پورا نہیں کیا جا رہا۔ عمران خان کو غیر قانونی طور پر آئیسولیشن میں رکھا گیا، اہلِ خانہ، پارٹی رہنماؤں، ذاتی ڈاکٹرز اور بیٹوں سے ملاقات کی اجازت نہیں۔ 

محمدسہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی صحت اور حالت سے لاعلم رکھنا غیر قانونی ہے، عمران خان کو انصاف نہیں مل رہا، مقدمات کی سماعت اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر، وزیراعظم، چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا مگر عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ میں عمران خان کا نمائندہ ہوں، عوام نے عمران خان کے نام پر ووٹ دیا۔ تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کرنے کے بعد احتجاج ہی واحد راستہ بچا ہے، دو سال سے احتجاج نہیں کیا پھر بھی ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان کو جھکانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بلوچستان اور کشمیر کے حالات پر بھی خاموش ہیں، بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں، تمام مسائل آئین اور قانون کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔ ملکی معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے، مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی بڑھ رہی ہے جبکہ حکومت کی ترجیح صرف عمران خان کو پابندیوں میں رکھنا ہے۔ 

پاکستان کو عظیم ملک بنانے اور قوم کو متحد کرنے کی صلاحیت صرف عمران خان میں ہے، وہ پاکستان کی وحدت اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔ مرتے دم تک عمران خان کے نظریے پر قائم رہوں گا۔ 

دوسرے ضلع میں تقریر پر میرے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ دوسرے صوبے کے وزیراعلیٰ کی انتخابی مہم پر الیکشن کمیشن خاموش ہے۔ پی ٹی آئی، اس کی قیادت اور خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، تمام ادارے مل کر یہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔