ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل، پہلے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم

آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل، پہلے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل، پہلے مرحلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ۔ 

میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں پولنگ ہوئی ۔ 14لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔ پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔  

پولنگ کے دوان مجموعی طور پر امن وامان کی صورتحال تسلی بخش رہی ۔ 

 حلقہ ایل اے 3 میرپور شہر کے پولنگ اسٹیشن نمبر 22 پر گنتی مکمل ہوگئی ۔ وارڈ نمبر 2 پولنگ اسٹیشن نمبر 23 غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد سعید 91 پیپلز پارٹی کے امیدوار یاسر سلطان چوہدری 22 جبکہ آزاد امیدوار معیز مجید 18 ووٹ حاصل کئے۔

 میرپورآزادکشمیر:حلقہ ایل اے 3 میرپور شہر کے پولنگ اسٹیشن نمبر 22 پر گنتی مکمل ہوگئی ۔ پولنگ اسٹیشن نمبر 22 غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد سعید کے   89 پیپلز پارٹی کے امیدوار یاسر سلطان چوہدری 30 جبکہ آزاد امیدوار معیز مجید نے 28 ووٹ حاصل کئے۔