ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیمیں سکولوں کے دورے کریں گی، سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات

وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیمیں سکولوں کے دورے کریں گی، سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کے ممکنہ دوروں کے پیش نظر ایجوکیشن اتھارٹی نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جاری ہدایات کے مطابق سکولوں کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی یقینی بنانے، غیر متعلقہ افراد کے سکولوں میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کرنے اور سکولوں میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام ہیڈ ٹیچرز اور کلاس فور ملازمین کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کے دورے کے دوران کسی بھی ملازم کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی۔

احکامات میں سکولوں کے اندر اور اطراف چائلڈ لیبر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تمام ضلعی ایجوکیشن افسران (ڈی ای اوز)، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران (اے ای اوز) اور ہیڈ ٹیچرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کے دورے سے قبل تمام انتظامات مکمل کیے جائیں تاکہ سکولوں میں سکیورٹی، نظم و ضبط اور انتظامی امور کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔