ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحت معالجہ حکومت کی ذمہ داری ؛ حکومت نئے ادارے بنانے کی بجائے نجکاری کررہی ؛امیرالعظیم

صحت معالجہ حکومت کی ذمہ داری ؛ حکومت نئے ادارے بنانے کی بجائے نجکاری کررہی ؛امیرالعظیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابراہیم قریشی : شاہ پور کانجراں میں  جماعت اسلامی پی پی 167 کے زیر انتظام ممبرز کنونشن  ہوا ،کنونشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کی
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم بھی  کانفرنس میں  شریک ہوئے ، امیر جماعت اسلامی لاہور غربی سید علی ارتضیٰ حسنی بھی خصوصی شریک ہوئے ،صدر سیاسی کمیٹی ضلع غربی میاں ظہور احمد وٹو  بھی موجود تھے ، امیر پی پی 167 چوہدری عبد القیوم گجر سمیت دیگر نے شرکت کی،امیر العظیم کی جانب سے علاقے کی نو منتخب کمیٹیوں سے حلف لیا گیا


جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا صحت معالجہ حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت سرکاری اداروں کی بھی نجکاری کررہی ہے۔جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اسلامی انقلاب مقدر ہوگا،جماعت اسلامی غریب و بے بسوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے،تمام کی جانب سے علاقائی مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا،حکومت نئے ادارے بنانے کی بجائے پرانوں کی بھی نجکاری کررہی ہے۔
 
ضیاء الدین انصاری و علی ارتضی حسنی سمیت دیگر عہدیداروں نے خصوصی خطاب کیا، ضیاالدین انصاری نے کہا جماعت اسلامی مورثی سیاست نہیں کرتی، جماعت اسلامی فلاح و بہبود کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہے،ہم حلقہ و پورے لاہور میں ہر دم عوامی خدمت کے لیے کوشاں ہیں ۔

کنونشن کے بعد جماعت اسلامی نے احتجاجی ریلی بھی نکالی