سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے، تاہم جنو ب مشرقی سندھ،شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر ،بالائی خیبر پختونخواہ،جنوب مشرقی/شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھو ہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب/ مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ شام /رات میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں دیر،چترال، سوات، بونیر، شانگلہ،کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہر ی پور، مالاکنڈ، مردان، صوابی ، پشاور، باجوڑ،مہمند، کرم ،خیبر، اور کزئی اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے، تاہم شام/رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، اٹک، جہلم، گجرات، گوجرنوالہ ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ،شیخو پورہ ،نارووال اور لاہورمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم / حبس اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹھٹھہ، بدین، کراچی، خیرپور، سانگھڑ، مٹھی اورمیر پور خاص میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔