ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گریڈ 18 کے سو سے زائد افسران کی گریڈ 19 میں ترقی ہوگئی

 گریڈ 18 کے سو سے زائد افسران کی گریڈ 19 میں ترقی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وفاقی حکومت نے ایڈمنسٹریٹو سروس کے 62 اور پولیس سروس کے 44 گریڈ  18 افسران کو گریڈ  19 میں ترقی دے دی۔ تمام افسران کی ترقیوں کا  الگ الگ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
 نوٹیفیکیشن کے مطابق  گل ولی خان ،عرفان مختیار بھٹو کو گریڈ 19 میں ترقی مل گئی۔اعجاز احمد شیخ ،کامران ممتاز ،نوازپنجوتہ ،ساجد حسین کھوکھر کوایس ایس پی کے عہدے پر ترقی مل گئی۔ طارق الہٰی مستوئی ،محمد رضوان احمدخان ،ساجد عامر سدوزئی ،سید ندیم عباس ،عابد علی بلوچ ،محمد بن اشرف ،رانا عمر فاروق کو ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

علی رضا، بلال ظفر شیخ ،علی وسیم ،خاور اکبر شیخ ،سید ذیشان حیدر کو ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔۔مزمل حسین، محمد عمر مسعود کو گریڈ 19 میں ریگولر ترقی دے دی گئی۔ محمد سکندر ذیشان، علی شہزاد ،طاہر علی فاروق ،اسما علی اعوان کو گریڈ 19مل گیا۔

کیپٹن (ر)بلال ہاشم ،عاصم رضا، فریحہ تحسین ،محمد وحید اصغر بھٹی ،کیپٹن (ر) وقاص رشید کو گریڈ 19میں ریگولر ترقی مل گئی۔ احمر نائیک، سید حسین رضا ،شاہد محمود،محمد نعیم ،سعدیہ حیدر، سید موسیٰ رضا ،اورنگزیب حیدر خان بھی گریڈ 19میں ریگولر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔