ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر زرداری کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سےملاقات؛ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

صدر زرداری کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سےملاقات؛ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدر زرداری کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی ، دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ 

رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور عوام سے عوام کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر زرداری نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مضبوط تعلقات کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

 فریقین نے علاقائی اور عالمی ترقی پر تبادلہ خیال کیا، امن اور استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت کے مطابق  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرپا اسٹریٹجک، شراکت داری کو اجاگر کرتی ہے ۔

ملاقات میں خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر نے شرکت کی۔