ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک مبینہ نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بسنت کے موقع پر یکم سے 10 فروری 2026 تک صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
تاہم حکومت پنجاب نے اس دعوے کی تردید کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ بسنت کے حوالے سے اسکولوں میں تعطیلات بڑھانے کا کوئی سرکاری فیصلہ نہیں کیا گیا۔
مبینہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسکولوں کی چھتیں پتنگ بازی کی سرگرمیوں کے لیے لیز یا نیلام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کو اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تعلیم کے وزیر رانا سکندر حیات اسکولوں کے شیڈول اور تعطیلات سے متعلق سرکاری اعلانات باقاعدگی سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کرتے ہیں۔تاہم ان کےاکاؤنٹ پربھی بسنت کے باعث اسکول بند کرنے کے حوالے سے کوئی بیان یا نوٹیفکیشن نہیں دیکھا گیا۔