ویب ڈیسک: علی امین گنڈاپور اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین کی آڈیو لیک بھی سامنے آ گئی، علی امین گنڈاپور کا کروڑوں روپے فنڈ ریلیز کروانے کے مقاصد بھی واضح ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور اور پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین کی آڈیو لیک میں علی امین گنڈاپور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے امریکی بزنس مین جاوید انور سے ڈونیشن مانگ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
علی امین گنڈاپور اس سے ریکوسٹ کر رہے ہیں کہ میں آپ کے چھوٹے بھائیوں جیسا ہوں، الیکشن لڑنے کے لیے آپ نے مجھے پیسے عاطف نامی شخص کے ذریعے دینے ہیں۔ علی امین گنڈاپور کی ریکوسٹ پر امریکی بزنس مین نے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ میں جتنا کر سکا کروں گا۔
علی امین گنڈاپور اس پر اپنا موقف اب کیا دیتے ہیں کیونکہ ان کے اس عمل سے بلکل عیاں ہو رہا ہے کہ علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمن سے الیکشن لڑنے کے لیے خوف ذدہ ہیں اور جس کے لیے ان کو امریکہ میں روابط قائم کرنے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔
ان معاملات سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ علی امین گنڈاپور پیسوں سے ووٹ خریدنے کے لیے تیاریاں پکڑ رہے ہیں کیونکہ کشمیر میں الیکشن کمپین کے دوران پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔