’’ ملک کی ترقی و خوشحالی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں‘‘

’’ ملک کی ترقی و خوشحالی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہ رخ ندیم ) نیشنل کالج آف آرٹس کے 14 ویں کانووکیشن کا انعقاد، 601 طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، پرنسپل ڈاکٹر مرتضی جعفری سمیت دیگر نے شرکت کی، کانووکیشن میں فائن آرٹس، فلم اینڈ ٹی وی،آرکیٹیکچر، ڈیزائننگ سمیت دیگر پروگرامز میں بی ایس آنرز مکمل کرنیوالے طلبا کو ڈگریاں دی گئیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ این سی اے کو وسیع کرنے اور اسے یونیورسٹی کا درجہ دینے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار تعلیم پر ہے، طلبا کو چاہیئے کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملک و قوم کیلئے کچھ کریں۔  

طلبا نے اسناد ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی کو والدین کے نام کیا، طلبا کا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی آج ہیں وہ والدین کی بدولت ہیں۔