ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دیدیا

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) پڑھے لکھے معاشرے میں ڈاکٹر  کسی مسیحا سے کم نہیں ہوتے لیکن بدقسمتی سے ہماری معاشرے میں ڈاکٹر اس عزت وقار سے محروم ہیں۔

محکمہ صحت شہریوں کو صحت کی بنیادی سہولیات دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔دنیا بھر میں ڈاکٹر اور مریض کے درمیان رشتہ انتہائی حساس تصور کیا جاتا ہے جس میں اعتماد کا عنصر نہایت اہم ہے لیکن جناح ہسپتال میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اڑھائی بجے کے قریب عذرا حماد نامی خاتون زچگی کیلئے گائنی ایمرجنسی میں آئی، ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی اور اسے لیبر روم سے باہر نکال دیا، باہر جاتے ہی خاتون کی حالت بگڑ گئی اور ہسپتال کی مسجد کے واش روم میں اس نے بچے کو جنم دیدیا۔

خاتون کے شوہر حماد نے ون فائیو پر پولیس کو کال کی جس پر نومولود اور خاتون کو دوبارہ ہسپتال کے اندر لیجا کر داخل کیا گیا، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحیٰی سلطان نے ایسوسی ایٹ پروفیسر گائنی ڈاکٹر صائمہ ذکی کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

 ایسوسی ایٹ پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر احسن نسیم اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ طاہرہ بھٹہ کو کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے جبکہ انکوائری کمیٹی کو دو روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ شادباغ کی رہائشی خاتون نے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کے واش روم میں بچے کو جنم دیا تھا۔ خاتون نے بچے کو پیدائش کے بعد ٹینکی میں پھینک کر مارنے کی کوشش کی تھی۔  ہسپتال میں موجود خاتون سویپر نے شور مچا کر بچہ ٹینکی سے نکال لی اتھا جبکہ بچے کو ٹینکی سے نکال کر فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔