ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’27 فروری22 کروڑ پاکستانیوں کے لئے تاریخ ساز دن ہے‘‘

’’27 فروری22 کروڑ پاکستانیوں کے لئے تاریخ ساز دن ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: 27 فروری کے حوالے سے گورنر پنجاب چودھری محمدسرور کا ویڈیو پیغام، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ 27 فروری22 کروڑ پاکستانیوں کے لئے تاریخ ساز دن ہے۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے 27  فروری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم پاک فضائیہ کے شاہنوں کو سلام پیش کرتی ہے، بھارت یاد رکھے آج بھی پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور نریندر مودی سے بڑا بھارت کا کوئی اور دشمن نہیں، چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت سن لے اگر جارحیت کریگا تو پہلے سے بھی سخت جواب ملے گا۔

 بھارتی طیارہ  گرا کر پاک فضائیہ نے ثابت کر دیا پاک فضائیہ کا کوئی مقابلہ نہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طور پر کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم بند کرے۔

Shazia Bashir

Content Writer