اویس کیانی: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کیپٹل ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ ،کیپٹل ایلیٹ ٹریننگ کورس اور سی ٹی ڈی کورس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی و شدت پسندی کے خطرات کے پیش نظر ایلیٹ فورس کی تربیت اور رسپانس ٹائم میں مزید بہتری لانے پر زور دیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیرِ تربیت جوانوں کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، کہا کہ ایلیٹ ٹریننگ سکول سکیورٹی فورسز کی استعداد کار بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وفاقی وزیر داخلہ کو ایلیٹ ٹریننگ سکول میں جاری تربیتی سرگرمیوں، سکیورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔
زیرِ تربیت اہلکاروں کی فائرنگ سکلز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، اس موقع پر سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈی آئی جیز اور متعلقہ پولیس افسران بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے افسران اور انسٹرکٹرز سے ملاقات کی ،کارکردگی کو سراہا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ وزیر مملکت طلا چودھری بھی موجود تھے۔راپلنگ سمیت دیگر فزیکل مشقوں کا معائنہ کیا۔محسن نقوی اور طلال چودھری کاترقیاتی اور پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا ،تربیتی سہولیات کا معائنہ کیا۔