ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان پراسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئےدباؤہے، سراج الحق

 پاکستان پراسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئےدباؤہے، سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لکی مروت میں جلسے سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کہتے ہیں تیاری نہیں تھی،تیاری نہیں تھی تو امتحان میں کیوں بیٹھے، ناکارہ طالبعلم نقل کے باوجود فیل ہورہا ہے۔

لکی مروت میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کابینہ اتنی بڑی ہے کہ وزیراعظم اپنےلوگوں کوبھی نہیں پہچانتے،  پاکستان پراسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئےدباؤہے، جماعت اسلامی ذات پات اورموروثیت پریقین نہیں رکھتی، جماعت اسلامی اسلامی نظام کےنفاذ کے لیےکوشاں ہے،ہمیں موقع ملاتو یہاں سےسودی نظام کاخاتمہ کریں گے۔ آئی ایم ایف کاپاکستان پردباؤ ہے، بجلی،گیس منہگی کی جا رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کو بھی نہ بخشا، ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی انگریزسامراج کےایجنڈےپرعمل پیراہیں۔ ایک طرف بلاول ،دوسری طرف مریم نوازہوں تواسلام ایسےلاگونہیں کیاجاسکتا، پی ڈی ایم میں شامل نہ ہونےکی سب سےبڑی وجہ ان کاعوام کودھوکےمیں رکھناہے۔

وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تیاری نہیں تھی توامتحان میں کیوں بیٹھ گئے؟  اگرتیاری نہیں تھی تو وزیراعظم کیوں بن گئے؟  عمران خان اوران کی کابینہ نقل کے باوجود فیل ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer