ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں شدید سردی کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع

لاہور میں شدید سردی کیساتھ بارش کا سلسلہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذیشان صفدر) لاہور کے مختلف علاقوں سمیت گردونواح میں شدید سردی کی لہر کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گردونواح میں دھند کے بادل بھی چھائے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکےمختلف علاقوں میں ہلکی بارش برستی رہی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ شہراور گرد و نواح میں دھند کے بادل بھی چھائےرہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔شہر میں ہوا کی رفتار11 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 73فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب سولہ گھنٹوں بعد شدید دھند کے باعث بند ہونیوالی لاہور موٹر وے کو کھول دیا گیا۔ لاہور موٹر وے کی جانب سے مختلف شہروں کو جانیوالی موٹرویز کو دھند کے باعث بن کیا گیاتھا۔ موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ حد نگاہ 10 سے 30 میٹر ہونے پر موٹر وے کو بند کیا گیا۔

ٹھوکر،چوہنگ ،مراکہ،شامکے بھٹیاں اور مانگا منڈی میں بھی شدید دھند کے باعث راستے کئی گھنٹے بند رہے۔موٹروے پر ٹھوکر،بابو صابو انٹر چینج سمیت دیگر راستے بند کیے گئے تھے۔حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹر وے کو ٹریفک کیلئےکھولاگیا۔

موٹروےحکام کا کہنا تھا کہ اگر دھند کی صورتحال میں مسافر اپنی گاڑیوں کی لائٹس اور انڈیکیٹرز کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ کسی بھی حادثاتی صورتحال سے بچا جاسکے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer