ویب ڈیسک : آئندہ ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کی اہم ویٹو طاقت والے ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی, جن میں صدر ولادی صدرمیر پیوٹن اور صدرشی جن پنگ و دیگر شامل ہونگے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہو سکتی ہے، وزیر اعظم کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات متوقع نہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی تیانجن, چین میں SCO اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے اہم ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم کی دوسری اہم ملاقات چینی صدر شی جن پنگ سے ہو گی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم کی ترکیے کے صدر رچب طیب اردوان سے بھی اہم ملاقات ہو گی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ دورے میں شہباز شریف کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات ہو سکتی ہے, یہ ملاقاتیں 25 ویں ایس سی او ہیڈ آف اسٹیٹ کونسل اجلاس کے موقع پر ہو گی۔
وزیر اعظم 30 اگست کو 25 ویں ایس سی او ہیڈ آف اسٹیٹ کونسل اجلاس کے لیے تیانجن چین روانہ ہوں گے, دورہ چین کے دوران وزیر اعظم کی آذربائیجان کے صدر الہام علیئوو سے ملاقات ہو گی۔ شہباز شریف یہ دورہ اعلی چینی قیادت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت بھی متوقع ہے, تاہم وزیر اعظم کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات متوقع نہیں ہے۔
وزیر اعظم کی دورہ چین میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان اور بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں, تاجکستان اور ازبکستان کی قیادت سے بھی وزیر اعظم کی تیانجن میں ملاقات متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ, تجارت سرمایہ کاری اور خصوصی طور پر باہمی منسلکی پر بات چیت کی جاے گی,یکم ستمبر سے وزیر اعظم چین کا دو طرفہ شروع شروع کر دیں گے, وزیر اعظم اپنے باہمی دورہ چین کے دوران 3 ستمبر کو چین میں ہونے والی بڑی ملٹری پریڈ میں شرکت کریں گے, یہ ملٹری پریڈ جین پر جاپان کے قبضے کے خلاف چین کی فتح کی یادگار تقریبات کا حصہ ہے۔