علی رامے: پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال نے خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے، جس کے پیش نظر حکومت نے متاثرہ عوام کی فوری امداد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سیلاب متاثرین کیلئے 2ارب 18کروڑ روپے کے فنڈز منظور کئے گئے،کمرشل بینکوں میں موجود غیر استعمال شدہ فنڈز استعمال ہوں گے،فنڈز فوری طور پر پی ڈی ایم اے کے بلاک اکاؤنٹ منتقل کئے جائینگے۔
اس سے قبل پی ڈی ایم اے کو رواں مالی سال میں ایک ارب دیا جاچکا ہے،یہ رقم ریلیف کیمپوں، متاثرہ خاندانوں کو معاوضوں ،بحالی پر خرچ ہوگی،ضلعی انتظامیہ کومتاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی،سیلاب متاثرین کیلئےخوراک، خیمے اور طبی امداد کا بندوبست کیا جائے گا۔
ترجمان حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی،فنڈز کامقصد سیلاب سے متاثرہ دیہات ،شہروں کی فوری بحالی ہے۔