عثمان خادم:این اے 129 ضمنی الیکشن،امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ارسلان احمد کو گیزر کا نشان الاٹ کردیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد نعمان کو شیر کا نشان الاٹ کیا گیا، تحریک لبیک کے امیدوار وقاص احمد کو کرین، اسد کریم کلواڑ کو گیس سلنڈر ،نجاش خان کو کرکٹ سٹمپس کا نشان، بلال لیاقت کو ٹاور ،جواد علی سید کو سیکسو فون کا نشان الاٹ کیا گیا۔
سہیل عارف کو دروازے ،عظیم یاسین کو ریڈیو ، عمران اشرف کو بیج ،عمران علی کو فریج ، لیاقت جان کو لیپ ٹاپ ،محمد اکرم ڈوگر کو طے کا نشان الاٹ کیا گیا۔
محمد عمر جمیل کو ٹی شرٹ ،محمد یاسین کو ٹرائی سائیکل، میاں اویس کو آئل سٹوو ،میاں عفان کو ریکٹ کا انتخابی نشان الاٹ ہوا۔

این اے 129 میں ضمنی انتخاب 18 ستمبر کو ہوگا، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔