ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ہیرو خان محمد کی کہانی

قومی ہیرو خان محمد کی کہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پاکستان میں کئی گمنام ہیروز آج بھی وطن عزیز کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں ایسے ہی ہیرو خان محمد 33 سال سے گراؤنڈ کی تیاری کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم کی گراؤنڈ اور وکٹس کو دن رات کی محنت سے انٹرنیشنل میچزز کی تیاری کے لیے تیار کرنے والے 61 سالہ خان محمد جو 28 سال کی عمر میں زمین داری چھوڑ کر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چلے آئے اور گزشتہ تیتس سال سے گراؤنڈ کی تیاری کرتے چلے آرہے ہیں۔

خان محمد میچ کو یادگار بنانے کے لیے وکٹ تیار کرتے ہیں، اس گمنام ہیرو کی 1996 کے ورلڈ کپ فائنل سمیت کئی یادگار میچز کیلئے تیار کردہ وکٹ تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔

پی ایس ایل کے دوران شدید بارش کے باوجود ہیلی کاپٹر کی مدد سے گراؤنڈ کو کھیل کے قابل بنا کر میچ کا انعقاد خان محمد کی بدولت ممکن ہوسکا۔

ریڈیو پر کرکٹ میچز کی کمنٹری سن کرکرکٹ سٹارز کو قریب سے دیکھنے کا خواب آنکھوں پر سجانے والے خان محمد آج نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہیں۔