کھاد کی قیمت میں اضافہ کی کوشش؛ رانا تنویر کمپنی کے آگے دیوار بن گئے

Sarsabs, Fertilizer price hike, Rana Tanvir Hussain, Food Security, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فوڈ سکیورٹی اور صنعت کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کھاد کی قیمت میں اضافہ کی کوشش کے آگے دیوار بن گئے، فرٹیلائزر کمپنی کو کھاد کی قیمت میں اضافہ  واپس لینےکی  ہدایت کر دی۔

رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر  ریویو کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہفتہ کے روز اسلام آباد میں  ہوا جس میں خریف سیزن کے لیے یوریا اور  ڈی اے پی کھاد کی طلب اور  رسد کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر نے فرٹیلائزر کمپنی کو کھاد کی قیمت میں اضافہ واپس لینےکی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ فرٹیلائزر  انڈسٹری کے لیےگیس کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا ہے،کھاد کی قیمتوں میں اضافہ بلاجواز  ہے، یوریا کھاد پر ناجائز منافع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ترجمان وزارت صنعت کے مطابق فرٹیلائزر کمپنی نے کھاد کی قیمت میں 561 روپے فی بوری کا اضافہ کیا تھا۔

  خریف سیزن کے لیے کھاد کی مانگ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.6 فیصد زیادہ ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اجلاس میں کہا کہ   حکومت کسانوں کو  بلا تعطل کھاد کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، وزارت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کھاد دستیابی اور  پیداوار مانیٹر کر  رہی ہے، حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود  اور  زراعت کی بہتری کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھادکی بروقت فراہمی سے پیداوار  میں بھی اضافہ ہوگا، کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔

رانا تنویر نے کہا  کہ فرٹیلارز  پلانٹس کے لیےگیس کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی۔ مینوفیکچر  ترجیحی بنیادوں پرکھاد کی پیداواربڑھائیں۔  ملک کو معاشی طور  پر مضبوط بنانےکے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز  کو مل کرکام کرنا ہوگا، صنعت اور زراعت کی ترقی سے ملک کی ترقی وابستہ ہے۔